Monday, February 6, 2023
Sabaq Amoz Kahaniyan In Urdu Sabaq Amoz Waqiyat In Urdu
ایک دن ایران کا مشہور بادشاہ نوشیروان کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں ایک بوڑھا ملا۔
جسے دیکھ کر بادشاہ نے پوچھا۔بڑے میاں!
تمہاری عمر کتنی ہوگی؟
بوڑے نے جواب دیا۔
جہان پناہ کی عمر اور دولت زیادہ ہو،اس گنہگار کی عمر صرف چار سال ہے۔
نوشیرواں نے کہا۔ہیں؟یہ بڑھاپا اور اتنا جھوٹ؟تمہاری عمر اسّی برس سےکم نہیں ہو سکتی۔
بوڑھے نے جواب دیا۔جہاں پناہ!حضورِوالا کا اندازہ بہت درست ہےاور بالکل صیح ہے۔مگر اسّی میں سے چھہترسال اس عاجزنے یونہی گنواس دیے۔جن میں صرف اپنااور بال بچوں کاپیٹ پالنا ہی کام سمجھتا رہا ۔
اس کے سوا نہ کوئی نیکی کمائی نہ کسی غریب کی مدد کی۔اب چار سال سے یہ عقل آئی ہے کہ ہم لوگ فقط اپنے لئے پیدا نہیں ہوئے۔
بلکہ دوسروں کا بھی ہم پر کوئی حق ہے۔
اور اب اس پر عمل کر رہا ہوں۔اس لئے اصلی عمر صرف چارہی سال کی سمجھتا اور گنتا ہوں۔باقی فضول،
بوڑھے نےکیسی اچھی بات کہی کہ جب تک آدمی اپنے کام کو نہ سمجھ لے،آدمیوں میں نہیں گنا جا سکتا۔بزرگی عقل پر ہے، عمرپر نہیں اور سخاوت دل پر موقوف ہے، مال داری پر نہیں۔
جو لوگ ان باتوں کو پہلے سےسمجھ لیں۔ان کی کسی بات سے دوسروں کو تکلیف نہیں پہنچھتی۔بلکہ وہ ہمیشہ کمزوروں اور غریبوں کی مدد کر کے بھلائیاں حاصل کرتے رہتے ہیں۔
About Urdu Poetry Short
alistarbot is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates.
Sabaq Amoz Kahaniyan
Labels:
Sabaq Amoz Kahaniyan
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Urdu Ghazals Urdu Poetry Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals
Urdu Ghazals Urdu Poetry Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خ...


No comments:
Post a Comment