نا ممکن
یا تو ایسا کر مجھے یاد نہ آیا کر
یا میں ایسا کروں تجھے بھول جاؤں
یا تو ایسا کر مجھے چین سے جینے دے
یا میں ایسا کروں سکون سے مر جاؤں
یا تو ایسا کر میرا طبیب بن جا
یا میں ایسا کروں تیرے مرض سے شفاء پا جاؤں
یا تو ایسا کر اے میرے دل تھہر جا
یا میں ایسا کروں سانس نہ لیئے جاؤں
یا تو ایسا کر اپنا وعدہ وفا کر دے
یا میں ایسا کروںتیری محبت سے مکر جاؤں
یا تو ایسا کر مجھے
اپنا بنا لے
یا میں ایسا کروں
تیری بانہوں میں مر جاؤں
(ثناء)


No comments:
Post a Comment