Welcome to our blog, a platform dedicated to bringing you the latest and greatest in Urdu language content. From heart-warming stories to soul-stirring poetry, we've got it all covered. Stay informed with our comprehensive news coverage and stay healthy with our informative health tips, all in the beautiful language of Urdu. Join us on this journey as we explore the depths of this rich and vibrant culture. Urdu Poetry Urdu ghazal Urdu moral Stories

Breaking

Wednesday, March 22, 2023

Mehmood Ghaznavi and Ayaz story in urdu Sabaq Moral Story in Urdu

 





محمود اور ایاز

سلطان محمود اپنے نوکروں میں سے ایاز پربڑا مہربان تھا۔اس لئے تمام نوکر اس ہی فکر میں رہتے تھے کہ اس کی کوئی شکائیت کر کے سلطان کا دل کھٹّا کر سکیں۔آخر بہت کوشش کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ایاز جس پلنگ پر سوتا ہے۔اسکے  سرہانے ایک چاندی کا صندوق رکھّا ہے،جس کی زنجیر اس نے اپنے پلنگ کے پائے سے باندھ رکھی ہے اور ہر روز اٹھتے وقت اسے کھول کر ضرور دیکھ لیتا ہے۔اس سے ان لوگوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ ضرور اس صندوق میں بیش قیمتی جواہرات ہوں گے۔ایک دن موقہ پا کر انہوں نے عرض کی۔ًحضور! ایازکے کمرےمیں جواہرات کا ایک صندوق ہے،جس کی زنجیر اس کے سے بندھی رہتی ہے اور وہ ہر روز جب تک اسے دیکھ نہ لے،باہر نہیں نکلتا۔حضور بھی دیکھیں گے تو پسند فرمائیں گے۔سلطان نے ایاز کو بلا کر صندوق کا حال پوچھاتو اس نے اسی وقت دربار میں صندوق منگوا کر اس کی کنجی سلطان کے حوالے کر دی کہ ًحضوراپنے ہاتھ سے کھول کر دیکھ لیں۔ًسلطان نے شوق سے صندوق کھول تو لیا مگر کیا دیکھتا ہےکہ اس میں صرف دو ایک پھٹے پرانے اور میلے کچیلے کپڑے رکھے ہیں۔جنہیں دیکھ کر سلطان نے بہت حیرانی سے پوچھا ۔ایاز! یہ کیا بات ہے؟ً ایاز نے کہا۔بادشاہ سلامت!یہ وہ کپڑے ہیں۔جنہیں میں حضور کے ہاں پہنچنے سے پہلے پہنا کرتا تھا اور ہر روز اس لئے دیکھ لیتا ہوں  کہ اپیری کی بو میں اپنی پہلی حالت نہ بھول جاؤں اور اس دولت پر جو اب حضور کے طفیل میسر ہے، مغرور نہ ہو جاؤں۔ً ایاز کے اس جواب سے سلطان بہت خوش ہوا اور چغلی کرنے والے شرمندہ ہو کر رہ گئے۔


No comments:

Post a Comment

Urdu Ghazals Urdu Poetry Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals

 Urdu Ghazals Urdu Poetry  Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals  خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خ...