قربانی
آج
میری بیٹی کرن کی سال گرہ ہے۔
میں
نے کل اس سے پوچھا: تحفے میں کیا چاہیے؟
کرن
نے کہا،
تحفہ
نہیں چاہیے۔ آپ کیش دے دیں۔
میں
نے پانچ سو دے دیے۔
کرن نے نوٹ سنبھال کر کہا،
پاپا!
میری ایک سہیلی کی شادی ہے۔
اس
کے والد کا انتقال ہو چکا ہے۔
سب
سہیلیاں جہیز کا سامان جمع کر رہی ہیں۔
آپ
کچھ اور پیسے دے سکتے ہیں؟“
میں ہچکچایا، ”
میرے
پاس بقر عید کے لیے پچاس ہزار روپے ہیں۔
لیکن
اگر وہ دے دیے تو قربانی نہیں ہو سکے گی۔
کرن
نے کہا،
تو
پھر قربانی کسے کہتے ہیں؟


No comments:
Post a Comment