وراثت
یار ساجد۔۔! اگلے ہفتے تمھاری بیٹی کی شادی ہے ۔۔۔
مہمانوں کے
لیے تھوڑی بہت ضیافت کا بھی انتظام نہ کرو گے ۔ ؟
پلاٹ بیچ کیوں نہیں دیتے؟
رفیق نے مکان بیچ دیا
شریف نے حج کے روپے لگا دیے۔۔۔
میں نے خود پروویڈنٹ فنڈ کی قربانی دے دی۔۔۔
مگر اہم نے بیٹیوں کو بڑی شان سے وداع کیا۔۔۔
بارات چوکھٹ پر ہوگی تو کیا دو گے ۔۔۔!
سر پرائز۔۔۔؟؟“
شکیل نے ساجد کو سمجھایا۔
”ہاں“ ساجد نے جواب دیا۔
” مطلب۔ ۔ ؟ شکیل حیران تھا۔
ساجد بولا،
جائیداد بیچ کر شادی کرنے سے اچھا ہے ۔۔۔
وہ جائیداد اسکو دے دوں
اسکے حصے کے طور پر۔


No comments:
Post a Comment