زندگی
اسپتال کی انتظار گاہ میں کئی بچے ، والدین کے ساتھ موجود تھے
میں
نے اپنا تھیلا تھپتھپایا۔
ایک
بچے کو ٹافیوں کا پیکٹ دیا۔ اُس نے خوشی خوشی لے لیا۔ ایک لڑکے کو کہانیوں کی کتاب
دی۔ اُس نے خوشی خوشی لے لی۔
ایک
بچی کو کھلونا پیش کیا۔
اُس
نے انکار میں سر ہلایا۔ میں نے کہانیوں کی کتاب پیش کی۔
اُس
نے انکار میں سر ہلایا۔
میں
نے ٹافیوں کا پیکٹ پیش کیا۔
اُس
نے انکار میں سر ہلایا۔
بیٹی
! آپ کو کیا چاہیے؟ میں نے اُسے چمکارا۔
تھیلے
سیمیا کی مریض وہ بچی بمشکل بولی، خون کی بوتل


No comments:
Post a Comment