جن
جن
میں
اپنے دوست کو دیکھنے اسپتال پہنچا۔ وہاں اُس کا بھائی موجود تھا
اسد
کو کیا ہوا؟“ میں نے پوچھا۔
اُس
پر جن چڑھ گیا تھا۔“ بھائی نے بتایا۔
پیر صاحب نے رات بھر جن کی ڈنڈوں سے پٹائی کی۔ صبح
اسد کو اسپتال پہنچانا پڑا۔“
مجھے
غصہ آگیا۔
وہاں سے سیدھا پیر کے ٹھکانے پہنچا۔
ایک
مرید نے بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
پیر کو کیا ہوا؟“ میں نے پوچھا۔
پیر
صاحب پر چن چڑھ گیا تھا۔ اُس نے بتایا،
پولیس نے رات بھر جن کی ڈنڈوں سے پٹائی کی۔
صبح
پیر صاحب کو اسپتال پہنچانا پڑا۔“
No comments:
Post a Comment