Welcome to our blog, a platform dedicated to bringing you the latest and greatest in Urdu language content. From heart-warming stories to soul-stirring poetry, we've got it all covered. Stay informed with our comprehensive news coverage and stay healthy with our informative health tips, all in the beautiful language of Urdu. Join us on this journey as we explore the depths of this rich and vibrant culture. Urdu Poetry Urdu ghazal Urdu moral Stories

Breaking

Thursday, February 23, 2023

sabaq amoz kahani in urdu moral story in urdu


ہاتھی  کے گلے میں ڈھولک


ہاتھی  کے گلے میں ڈھولک

ایک دفعہ مہاراجا رنجیت سنگھ نے کسی میراثی پر خوش ہو کر روپے اور خلعت کے ساتھ ایک ہاتھی بھی بخش دیا۔

مہارا جانے تو بڑی فیاضی دکھائی ۔ مگر میراثی بہت گھبرایا کہ اسے روز دانہ چارہ کہاں سے کھلاؤں گا اور خدمت کے لیے نوکر کہاں سے

لائوں گا۔

کچھ سوچنے کے بعد میراثی نے ایک ڈھولک ہاتھی کے گلے میں باندھ کہ اُسے کھلا چھوڑ دیا۔

ہاتھی جس طرح ہر روز قلعے کی ڈیوڑھی پر حاضر ہوتا تھا۔ اب بھی سیدھا وہیں جا پہنچا۔ لوگوں نے جو یہ نیا تماشہ دیکھا کہ ہاتھی چھاج سے کان ہلاتا ہے اور ڈھولک خود بخود بجنے لگتی ہے تو اُس کے ارد گرد بھیڑ لگ گئی۔ تھوڑی دیر میں یہ غل غپاڑہ سن کر مہاراجے نے بھی کھڑکی سے سر نکالا اور ہاتھی کو پہچانتے ہی میراثی کو بلا کر پوچھا : تم نے یہ کیا سوانگ بنا رکھا ہے ۔

میراثی نے عرض کی : مہاراج ! حضور جانتے ہیں، ہم غریب اپنا پیٹ تو پال نہیں سکتے ، بھلا ہاتھی کا پیٹ کہاں سے بھریں گے ؟ اس لیے جو ہر خود جانتے تھے وہی اسے بتا دیا ہے۔ کہ ڈھولک بجاتا اور مانگتا کھاتا پھرے" یه سن که مهاراج ہنس پڑے ۔ ہاتھی کو فیل خانے بھیجوا دیا اور میراثی کو خزانے سے اُس کی قیمت دلوا دی۔

No comments:

Post a Comment

Urdu Ghazals Urdu Poetry Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals

 Urdu Ghazals Urdu Poetry  Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals  خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خ...