Welcome to our blog, a platform dedicated to bringing you the latest and greatest in Urdu language content. From heart-warming stories to soul-stirring poetry, we've got it all covered. Stay informed with our comprehensive news coverage and stay healthy with our informative health tips, all in the beautiful language of Urdu. Join us on this journey as we explore the depths of this rich and vibrant culture. Urdu Poetry Urdu ghazal Urdu moral Stories

Breaking

Sunday, May 21, 2023

Motivational Story In Urdu - Sabaq Amoz Kahani In Urdu - Moral Stories

 

Motivational Story In Urdu


ہوشیار انجنیر

شاہ جہاں بادشاہ کو خوب صورت اور شان دار عمارتیں بنوانے کا بڑا شوق تھا ٹھٹھہ کی شاہ جہانی مسجد دہلی کا لال قلعہ اور سب سے بڑھ کر دنیا کی خوب صورت عمارت تاج محل اس کے اس ذوق کا شان دار نمونہ ہیں۔ شاہ جہاں نے جب اپنی بیوی ممتاز محل کی قبر پر تاج محل کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو انجینیئروں نے کئی نقشے تیار کیے۔ کہتے ہیں کہ خود بادشاہ نے خواب میں ایک مقبرہ دیکھا تھا جو اسے بہت پسند آیا تھا۔ اتفاق سے ایک انجنیر کا نقشہ ٹھیک اس کے مطابق نکلا۔ یہی جب بن گیا تو تاج محل کہلایا۔ انجنیر نے دبے الفاظ میں بادشاہ کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس عمارت کی تعمیر پر بہت رپے خرچ ہوں گے اور وقت لگے گا۔ اسے ڈر تھا کہ کہیں بادشاہ اکتا کر اور خرچ سے گھبرا کر عمارت ادھوری نہ چھڑوا دے مگر جب بادشاہ نے تعمر شروع کرنے کا حکم دیا تو انجنیر نے کئی لاکھ رپے پیشگی طلب کیے۔ اس زمانے میں نوٹ نہیں ہوتے تھے۔ ہزار ہزار رہے کی موٹی موٹی تھیلیاں ہوتی تھیں۔ بادشاہ نے انجنیر کو خزانے سے یہ تھیلیاں دلوا دیں۔

اگلے روز انجنیئر نے وہ تھیلیاں ایک کشتی میں لردائیں اور دریائے جمنا میں اس جگہ جہاں آج تاج محل کھڑا ہے ، پہنچ کر بہت سی تھیلیاں پانی میں پھنکوا دیں۔ اگلی صبح بھی اس نے

یہی کیا۔ یہ بات بادشاہ تک پہنچ گئی جسے سن کر وہ سخت ناراض ہوا اور اس نے انجیر کو طلب کر لیا بادشاہ سخت غصے میں تھا۔ اس نے انجنیئر سے آتے ہی پوچھا، تم نے روپوں کی وہ تھیلیاں پانی میں کیوں پھنکوائیں ؟ انجنیئر نے بڑے اطمینان سے جواب دیا، حضور برانہ ما نیں۔ تاج محل جیسی عمارت کی تعمیر کے لیے آپ کو یہ اسی طرح خرچ کرنا ہوگا اور بڑی ہمت سے کام لینا ہو گا۔ میں تو صرف آپ کو یہ احساس دلانا چاہتا تھا۔ آپ کارو پیہ محفوظ ہے۔ ان تھیلیوں میں پتھر بھرے تھے، نکلواکر دیکھ لیجیے ؟ انجنیر کی یہ بات سن کر بادشاہ سخت شرمندہ ہوا اور اس نے اس سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی اس کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ آخر کار انجنیر کی محنت اور بادشاہ کے حوصلے سے دنیا کی یہ شان دار اور حسین عمارت مکمل ہوگئی۔ سچ ہے بڑے کام کے لیے بڑے حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔



No comments:

Post a Comment

Urdu Ghazals Urdu Poetry Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals

 Urdu Ghazals Urdu Poetry  Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals  خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خ...