Welcome to our blog, a platform dedicated to bringing you the latest and greatest in Urdu language content. From heart-warming stories to soul-stirring poetry, we've got it all covered. Stay informed with our comprehensive news coverage and stay healthy with our informative health tips, all in the beautiful language of Urdu. Join us on this journey as we explore the depths of this rich and vibrant culture. Urdu Poetry Urdu ghazal Urdu moral Stories

Breaking

Sunday, February 12, 2023

sabaq amoz urdu kahaniyan moral stories in urdu

 sabaq amoz urdu kahaniyan moral stories in urdu


لالچ کی سزا


 

ایک غریب آدمی کے گھر کی چھت ٹوٹ گئی تھی اور وہ اس پر گھاس پھونس بچھا رہا تھا کہ اتفاق سے ایک سخی امیر بھی وہاں آ نکلا اور کہا۔ بھلے آدمی!!! اس گھانس پھونس سے بارش کیا رکے گی؟ پکی چھت بنوا لو تو ٹپکنے کا اندیشہ بھی جاتا ہے۔

غریب نے جواب دیا۔

جناب ! آپکا فرمانا تو بے شک بجا ہے اور میں بھی جانتا ہوں مگر حضور! میرے پاس پکی چھت بنوانے کے لیے دام کہاں؟

امیر نے پوچھا پکی چھت بنوانے پر کتنی لاگت آئے گی؟

غریب نے جواب دیا جناب دیڑھ سو روپے تو لگ ہی جائیں۔

یہ سن کر اپیر نے جھت جیب میں سے دیڑھ سو کے نوٹ نکال کر غریب کے حوالے کیے اور کہا جاؤ ان سے اپنا کام چلاؤ۔

جب امیر نوٹ دے کے چلا گیا توغریب کے پیٹ میں چوہے دوڑنے لگے کہ یہ تو بڑا سخی دولت مند تھا۔ اگر میں پانچ سو کہ دیتا تو اتنے ہی دے جاتا۔ میں نے غلطی سے کم کہ دیا۔

یہ سوچ کر وہ امیر کے مکان پر پہنچا اور کہنے لگا۔

جناب! میں نے غلطی کی تھی۔ چھت پر پانچ سو روپے خرچ آئیں گے۔

امیر نے کہا۔ وہ دیڑھ سو کہاں ہیں؟

غریب نے نوٹ نکال کر پیش کیے تو امیر نے اپنی جیب میں رکھ کر کہا۔ جاؤ۔ مجھے اتنی توفیق نہیں کے میں پانچ سو روپے دے سکوں۔

کوئی اور اللّہ کا بندہ دے دے گا۔

غریب بہت گھبرایا مگر امیر نے ایک نہ سنی۔

آخر پچھتاتا اور یہ کہتا گھر کو پلٹ آیا کہ امیر کی کوئی خطا نہیں۔ یہ میرے ہی لالچ کی سزا ہے۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Urdu Ghazals Urdu Poetry Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals

 Urdu Ghazals Urdu Poetry  Shairy in Urdu Faiziwrite gulzar ghazals  خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خ...