دوسرا قائدہ
رمضان کا پہلا عشرہ تھا۔
مغرب کی نماز میں مسجد کا گراؤنڈ فلور نمازیوں سے بھر چکا تھا۔
جماعت دوسرے قاعدے میں تھی۔
میں سیڑھیوں سے او پر جارہا تھا کہ تبھی آخری صف میں کھڑے ایک بچے کو ایک نوجوان نے جماعت سے علیحدہ کرتے ہوئے کہا،
”چل او پر جاکر نماز پڑھ ۔“
پھر جلدی سے نیت باندھ کر وہ نوجوان قاعدے میں بیٹھ گیا۔
سیڑھیوں سے میں اس بچے کو دیکھتا رہا۔
مجھے امید تھی وہ اوپر ضرور آئے گا لیکن یہ کیا!
وہ مسجد سے باہر نکل گیا۔
اس کے بعد وہ کبھی مسجد میں دکھائی نہیں دیا۔
No comments:
Post a Comment